کراچی(سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اوربحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کوپہلے ہی استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا،انہیں اب پارٹی کی قیادت بھی چھوڑدینی چاہئے ،ایم کیو ایم کی ساکھ بہت خراب ہوچکی ہے ،وفاقی وزراء کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں،موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے خرچ نہیں کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018ء کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،کراچی کا مینڈیٹ چوری ہوا،ایم کیوایم پاکستان اپنی ناکامی پرپردہ ڈال رہی ہے ،انہیں کئی ماہ پہلے ہی وفاق کو چھوڑ دینا چاہیے تھا،ایم کیوایم پاکستان اوروفاقی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل کاحل نہیں،فردوس عاشق اعوان اوردیگروفاقی وزرا کو بھی کراچی کے مسائل کا درست ادراک نہیں۔