لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے پیر تک ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔