اسلام آباد(خبر نگار)خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا، اس ضمن میں وزارت قانون وانصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ہفتہ کو وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے خالد جاوید خان کو فوری طور پر اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے جن کا رتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ انور منصورخان کے استعفے کے بعد خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا تھا لیکن جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منظوری کے باجود تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے خالد جاوید اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔