اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوز رپورٹ) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے اپنااستعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا۔استعفی وزیراعظم ہائوس کو ارسال کیاگیا۔رہنماایم کیوایم نے استعفی فوری قبول کرنے کی درخواست بھی کردی۔92نیوزنے خالدمقبول صدیقی کے استعفے کی کاپی حاصل کرلی۔استعفے میں 12جنوری کی تاریخ درج ہے ۔