اسلام آباد(آن لائن)نومبر 2019ء کے دوران خام ربڑ کی درآمدات میں 7.83 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2019ء میں درآمدات کا حجم 14.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اکتوبر 2019ء کے دوران 16 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح اکتوبر2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران خام ربڑ کی ملکی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 7.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔