سیالکوٹ،اسلام آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر،آن لائن ، صباح نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں ، احسن اقبال کا مشن ٹونٹی ٹونٹی پورا نہیں ہونے والا نہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔ انہوں نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک دکھاتے رہے ۔ آج نئے بھیس میں پھرقوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکو ٹ جی سی ویمن یونیورسٹی میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان الیکشن میں عوام جسے چنیں گے پاکستانی حکومت اسکے ساتھ ہو گی۔مودی سرکار نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔ دو امریکی پروفیسروں کی رہائی افغانستان سے وزیر اعظم عمران خان کی خاوشوں سے ہوئی صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لئے کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے ۔معزز چیف جسٹس کے تقریر کے کچھ حصوں کو میڈیا پر توڑ موڑ کر پیش کیا ، چیف جسٹس عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، عمران خان کے بیانات کو توڑ موڑ کر پیش کئے گئے ۔لوگوں نے علاج کے لئے ائیر بس منگوائی جو میڈیا پر چلتی رہیں اور پھر قطری طیارے پر چلے گئے ۔ لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف پاکستان آئیں ،عدالتیں میاں صاحب کا علاج کرنے کے لئے بھی بے چین ہیں ۔رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے ۔ سابقہ ادوار میں فیکٹریوں اور سڑکوں پر توجہ دی گئی ہم جی سی ویمن یونیورسٹی کو مثالی یونیورسٹی بنائیں گے ۔یونیورسٹی میں زیرتعلیم مستحق سوطالبات کو سالانہ ایک لاکھ روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔