مکرمی !ہم اس امید میں تھے کہ جیسے ہی پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت آئیگی تو پاکستان کی قسمت جاگے گی خوشحالی آئے گی نیا پاکستان ہوگا ہم بیروزگار کنوارے نوجوانوں کو نوکری ملے گی شادی ہو گی، مگر کل خان صاحب کے لاڈلے وزیر کا بیان سن کر دلی صدمہ پہنچاہے سمجھ میں اب آیا ہے کہ نئے پاکستان میں ایک نیا اصول ہے جو الٹا ہے خان صاحب جو تقریروں میں کہا کرتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے ہیں دراصل حقیقت میں معنی یہ ہے کہ پچاس لاکھ لوگوں کے گھر توڑنے ہیں اور اور ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کرنا ہے۔ خان صاحب عرض ہے آپ خود تو تین تین شادیاں کرتے ہیں ہم بیروزگار کنواروں کی ایک بھی شادی نہیں ہوتی۔آپ نے ہم کروڑوں بیروزگار کنوارے نوجوانوں کے خوابوں کو توڑا ہے۔خان صاحب اگر یہی حال رہا تو ہماری شادی کب ہوگی ؟ اگر میری ایک نوکری کا پاکستان کی معیشت پر اثر ہوتا ہے تو میں اپنی تنخواہ کا 75 فیصدحکومت کو دونگا مگر مجھ غریب کو نوکری دو ۔ (محمد صادق علی )