مکرمی !یوں تو کہنا غلط نہ ہوگا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف وہ کر دکھایا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی۔کل کے حکمران جو اپنے آپ کو ہیرو سمجھتے تھے آج وہ سب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔مگرکاش آج کوئی ایک جھونپڑی والے سے پوچھے کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں کس طرح زندگی بسر کر رہا ہے جو کل پی ٹی آئی کا نعرہ لگا رہا تھا اور ووٹر بھی خان صا حب کا تھا مگر آج وہ ووٹر مہنگائی کی چکی میں اس طرح پس رہا ہے کہ کوئی اس کی صدا سننے ولا بھی نہیں۔ پاکستان کی غریب عوام راتوں کو بھوکا سونے پر مجبور ہو گئی ہے۔خان صاحب مہنگائی کم کرنے میں کردار ادا کریں ۔ (فیصل کریم،راولپنڈی)