پشاور(92نیوز) اے این پی تحریک آزادی کے رہنما خان عبدالغفار خان (باچاخان)کی برسی آج منارہی ہے ۔باچاخان ایک تاریخ ساز شخصیت رہے ہیں جنہوں نے اس خطے کی سیاست اور معاشرت میں غیر معمولی اصلاحات کیں۔باچاخان نے 1930 ء میں خدائی خدمتگار تحریک کی ابتدا کی تھی ، 1919ء میں پہلی بار باچاخان کو جیل جانا پڑا اور 1920 ء تک جیل میں رہے ۔ 1944ء کے انتخابات میں باچاخان ہندوستان کی مرکزی دستور سازاسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان بننے کے بعد 1947ء میں بھی وہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے ممبر رہے تھے ۔ باچا خان20جنوری 1988 ء کو مالک حقیقی سے جاملے ۔