لاہور( نیٹ نیوز) سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس چھوٹی سکرین پر واپس آئیں گی۔نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ڈراموں میں واپسی کا بتایا۔قرنطینہ میں وقت گزارنے سے متعلق ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران سکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک سکرپٹ ایم ڈی (مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ستمبر میں ان کے سپر ہٹ ڈرامے ’’ہمسفر‘‘ کو 10 برس ہوجائیں گے ۔تاہم ماہرہ خان نے اپنے ڈرامے کی کہانی اور کردار سے متعلق کوئی وضاحت دی نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا متوقع ڈراما کب سے آئے گا لیکن ان کی بات سے لگا کہ ماہرہ خان ممکنہ طور پر نجی چینل کا ڈرامہ کرنے جارہی ہیں۔