اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے میں وزیر اعظم بنا ہوں مجھے سعودی عرب2 بار جانے کا شرف حاصل ہوا۔ مجھے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے خانہ کعبہ اور مدینہ میں روضہ رسول کے اندر جانے کا شرف حاصل ہوا جو میرے لئے میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔