لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم ، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے ایوارڈ یافتہ اداکار علی رحمان خان کی میزبانی کی جانب واپسی ، ایوارڈزتقریب کی میزبانی کریں گے ، ایوارڈ تقریب کا انعقاد امریکہ کے شہر ہوسٹن میں واقع این آر جی ارینا میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ علی رحمان خان تیسری بار ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے علی رحمان خان نے کہا کہ یہ واقعی میرے لیے ایک اعزاز ہے کہ مجھے تیسری بار ایوارڈ شو کی میزبانی کے لیے منتخب کیاگیا ہے اور اب مجھے تقریب کا انتظار ہے ۔