لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ خان صاحب کو میڈیا فوبیا ہوگیا ہے ،روز میڈیا کے پراپیگنڈے کا ذکر کرتے ہیں،میڈیا کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں وہ تو صرف اپنے فرائض انجام دیتا ہے ،کچھ لوگ ہوسکتے ہیں جو ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہوں۔پروگرام ہوکیا رہا ہے میں اینکر پرسن فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی تو ملک میں ہورہی ہے ، میڈیا نے عوام کے تاثرات تو دکھانے ہیں، اگر کچھ لوگ مہنگائی کی بات کررہے ہیں تو برداشت کرنا چاہئے ،جب عمران اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے کہ میڈیا بہت اچھا کام کرتا ہے ،حکومت میں آکر میڈیا برا لگنا شروع ہوگیا ۔میں اس بات سے متفق ہوں کہ فیک نیوز کا سدباب بہت ضروری ہے ، اب تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بھی ریگو لیٹ ہوگا،مجھے تو اب اپوزیشن احتجاج کرتی نظر نہیں آتی ، بلاول نے دو چار بیان دئیے اور عمرے کے بہانے گئے اور خاموش ہوگئے ۔، مریم اگر باہر چلی جاتی ہیں اوروہاں جاکر کوئی اعلان بغاوت کرتی ہیں تو کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم طبقاتی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، یکسا ں تعلیم کا نصاب ہم نے تیار کرلیا ہے ،کچھ چیزوں پر مشاورت کی ضرورت ہے ۔ بہت جلد اسے رائج کردیا جائے گا۔اپوزیشن میں دم خم نہیں ، ہمارا سوشل میڈیا کو بالکل کنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اس میں ریگو لیشنز کی ضرورت ہے ،عمران خان تو میڈیا سے ناراض نہیں مگر ہمیں لگ رہا ہے کہ میڈیا ہم سے ناراض ہے ، مریم اگر باہر گئیں تو وہ بھی واپس نہیں آئینگی۔