خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) این اے 122سردار عرفان ڈوگراور پی پی 143 چودھری سجاد حیدر گجر کی کامیابی کا اعلان سنتے ہی مسلم لیگی ورکروں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لئے سنیئر رہنما سردار نفیس ڈوگر کے ڈیرے پر جمع ہو گئی،لیگی ورکروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سردار عدیل ڈوگر،سیٹھ اشفاق محمود،راؤ ندیم عثمان،مظہر قریشی،میاں جمشید عباس ڈوگر،خالد رحمانی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بازاروں میں لوگوں نے لیگی ورکروں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے تاریخی استقبال کیا۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم خانقاہ ڈوگراں کی عوام کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے ہم پر اعتما د کیا،شہر کے تمام مسائل حل کریں گے اور لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔