پشاور( خبر نگار) قومی ادارہ صحت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے جن میں سے 2 ضلع بنوں،2ضلع تورغر اورایک شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے ،جس کے بعد رواں سال خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 جبکہ ملک بھر میں 32ہوگئی ہے ۔ ان 5متاثرین میں 3بچے اور2 بچیاں شامل ہیں ،جن کی عمریں 8ماہ سے 48ماہ تک ہیں۔ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ پانچوں بچوں کووالدین نے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے ۔