پشاور(تیمور خان)خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس فورس میں پہلے مرحلے میں پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزنامہ 92نیوز کے پاس موجود خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019ء کے ڈرافٹ کے مطابق ٹورازم پولیس کو سی آر پی سی 1898ئکے تحت کارروائی کرنے کا اختیار ہوگا اور وہ کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکے گی۔ ٹورازم پولیس گرفتاری کے بعد ملزم کومتعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر ے گی جس کے بارے میں ایس پی رپورٹ تیار کرکے اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل اور آئی جی پولیس کو بھیجے گا ، کسی بھی سیاح کی جانب سے شکایت پر گرفتاری ہوگی ، کیس کورٹ میں جانے پر ضلعی پبلک پراسکیوٹر سیاح کی جانب سے کیس کی پیروی کرے گا، فورس سیاحوں کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی۔