لندن( سپورٹس ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اب فٹبال میں بھی اپنا ڈیبیو کرینگے ۔خبیب نورماگومیدوف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دوڑ لگاتے نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ وہ فٹبال کے کھیل میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ وہ ایک ’’آزاد ایجنٹ‘‘ ہیں اور ’’پیش کش‘‘ قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔