نیویارک( نیٹ نیوز)مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگو میدوف نے دبئی میں ہونے والی آخری فائٹ میں امریکہ کے جسٹن گیچے کو مات دی اور دوسرے راؤنڈ میں ہی انہیں بے بس کردیا۔روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے ۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نور ماگومیدوف نے بتایا کہ والد کی موت کے بعد مجھے میچ کھیلنے کے لیے اکیلے آنا پڑا جو بہت تکلیف دہ ہے اس لیے میں نے پہلے ہی اپنی والدہ سے اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی اجازت لے لی تھی۔