لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے درس ختم نبوت میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ، جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ، ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے ۔ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہراور مولانا عبدالعزیز نے مختلف مساجد میں محافل درس کے دوران وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے ۔