اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تکبر اور خودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی ادارے ، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں، عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی،بزدل، انا پرست، خود پسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ، وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہے جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے ، قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خود پسند، انا پرست شخص کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے ۔