کراچی (کلچرل رپورٹر) فلم اسٹار ثناء فخر ایک بار پھر نئی لالی ووڈ فلم ’’نکاح‘‘ میں اداکار فرخ علی شائق کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں بابر علی ، جاوید شیخ، ایمان احمد، عروج و دیگر شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار وقاض احمد، ڈی اوپی عمار شاہد، رائیٹر عطا اﷲ عالی جبکہ ڈریس ڈیزائنر فادی اینڈ ایمان ہیں ۔ فلم کا میوزک ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ گلوکار سفین علی کی آواز شامل کی گئی ہے ۔ فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم کو پاکستان سمیت تھائی لینڈ اور یورپ کے مختلف مقامات پر عکس بند کیا جائے گا۔ فلم کے سیٹ پر ایک رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ ، ہدایتکار، رائیٹر و دیگر نے مل کر کیک کاٹا۔ فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم کو جلد مکمل کرکے آئندہ سال 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔