لاہور، کراچی (خبرنگارخصوصی، سٹاف رپورٹر ) سانحہ کارسازکی برسی آج منائی جائیگی،پیپلزپارٹی کے تحت شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،شہداء کی قبروں پرفاتحہ خوانی،یادگارشہدا پر پھول رکھے جائیں گے ،مزارقائد سے متصل گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کیا جائیگا،وزیراطلاعات و محنت سندھ اورپی پی کراچی کے صدرسعید غنی نے جلسہ گاہ سے متصل استقبالیہ کیمپ میں دیگرکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ہونیوالاجلسہ عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے کاآغازہوگا ، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے ۔