پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوااسمبلی نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرلی ہے ۔قراردادصوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس پراپوزیشن ارکان کے دستخط بھی تھے ، قراردادکے متن کے مطابق یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اقوام عالم میں مظلوم کشمیریوں پرمظالم کے خلاف آوازاٹھائے اور بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ عزائم کے خلاف اقوام متحدہ، اوآئی سی سمیت تمام علاقائی وعالمی فورمز پر کشمیر کامقدمہ لڑے ۔