فیصل آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خرم منظور 393رنز بنا کر ایونٹ کے ٹاپ سکورر رہے ۔ آصف علی 328رنز بنا کر دوسرے ،کامران اکمل 313رنز بنا کر تیسرے ، محمد رضوان 294رنز بنا کر چوتھے جبکہ عابد علی 280رنز بنا کر پانچویں نمبر پر رہے ۔