اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔ محمد احسن ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خسرو بختیار نے اثاثہ جات میں غلط بیانی کی ،خسروبختیار نے 2018ء میں اثاثے 20 کروڑ مالیت کے ظاہر کئے جبکہ نیب کے مطابق ان کے اثاثے 100 ارب مالیت کے ہیں۔خسرو بختیار نے کاغذات نامزدگی اوراثاثہ جات میں غلط بیانی کی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس غلط بیانی پر وفاقی وزیر کو نااہل قرار دے ۔