خضدار(نامہ نگار) مسافر کوچ میں آگ لگنے سے ماں 4 بچوں سمیت زندہ جل گئی۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے کراڑو کی مقام پرکراچی سے پشین جانے والی مسافر کوچ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ماں اور 4بچے موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ والد اور ایک بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئے ، مسافر بس میں ڈرائیور اور بس مالک کے خاندان کے افراد سوار تھے جو کراچی سے پشین جارہے تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں بی بی گلدستہ ،شاہدہ ، 2سالہ زبیدہ ، 7 سالہ عصمت خان ، 5 سالہ تیمور شامل ہیں، زخمیوں میں فتح محمد اور ان کی بیٹی پلوشہ شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں و لیویز فورس کے جوانوں نے سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا ۔