واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم ایسا فغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے خطرہ نہ ہو۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور تمام افغانوں کیلئے امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے یورپی یونین، چین اور روس کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔