کیپ ٹائون (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں خطروں کے کھلاڑیوں نے بلند و بالا پہاڑوں پر بائیسکل رائیڈ نگ کرکے سب کو حیران کردیا۔تصویر میں نظر آنے والے یہ خطروں کے کھلاڑیوں بلند و بالا پہاڑ کے سرے پر پہنچ گئے اور دشوار گزار خطرناک راستے پربائیسکل رائیڈنگ کا شوق پورا کیا۔ایڈونچر کے شوقین سر پھرے نوجوانوں نے کرتب بازی کیلئے جنوبی افریقا کی سیکڑوں فٹ بلند پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور پہاڑ کے بالکل کنارے پر سائیکل چلانے کا ایساخطرناک مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کی بھی سانسیں تھم گئی۔