کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو مستقبل شدید خطرے میں ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معیاری بیٹسمین ڈھونڈ نے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کافی عرصے سے اچھے بیٹسمین سامنے آبھی نہیں رہے ہیں۔سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویٹرن کرکٹرز محمد حفیظ اور شعیب ملک پر انحصار کرنا پڑتا ہے جبکہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آجانا چاہئے تھا ۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف جنوری میں جو ٹی ٹونٹی سیریز ہوئی اس میں نوجوان کرکٹرز کے بجائے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے کامیابی میںکردار ادا کیا۔