بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ہفتے کے روز دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس دوبین کا مقصد زمین سے باہر زندگی کی موجودگی کا سراغ لگانا ہے ۔ پانچ سو میٹر آپیچر اسفیریکل دوربین یا فاسٹ کے نام سے قائم کی گئے ہے ، تاہم عرف عام میں اسے ’اسکائی آئی‘ یا ’آسمان کی آنکھ‘ پکارا جاتا ہے ۔ اس کا کل حجم فٹ بال کے تیس میدانوں کے برابر ہے ۔ یہ دوربین جنوبی مغربی چینی صوبے گوئی زو میں نصب کی گئی ہے ۔