کراچی(کلچرل رپورٹر) خلافت تحریک کی کہانی پر مبنی فلم "گواہ رہنا "کی عکس بندی آئندہ ماہ اکتوبر میں شروع ہوگی جبکہ فلم کو مارچ 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں پاکستان اور ترکی کے نامور فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹرو رائٹر طاہر محمود نے بتایا ہے کہ استنبول کے لوگوں میں آج بھی پاکستانیوں کے لئے صرف اس لئے محبت ہے کیوں کہ اس خطے کے لوگوں نے ترکی کی حمایت میں تحریک خلافت کا آغاز کیا اور خلافت تحریک کے لئے خطیر رقم چندہ جمع کرکے ترکی بھجوائی۔ فلم تحریک خلافت کے ان گمنام ہیروکے نام ہے ۔ یہ پنجاب کے ایک گاؤں کی کہانی ہے جس میں 1920 کا دور دیکھایا جائے گا ۔فلم میں پاکستان کے لیجنڈری اداکار قوی خان ،عماد عرفانی،غنا علی، رابعہ کلثوم، ریحان ناظم اورترکش اداکار مرٹ سسمنلر (Mert Sismanlar) و دیگر فنکار جلوہ گر ہونگے ۔