ماسکو (شاہد گھمن سے ) دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی واحد تنظیم آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل نے روس کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت خلیل الر حمٰن کو 2019 اور 2020کے لیے روس کاصدر نامزد کر دیا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں اور احباب نے خلیل الرحمن کو مبارکباد دی ہے ۔ تنظیم آپوورلڈ کے مرکزی چیئرمین زاہد شیخ نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ خلیل الرحمن نے ’’ نمائندہ 92نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں انٹرنیشنل پلیٹ فارم بہت ضروری تھا ۔ خوشی ہے کہ آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔