اسلام آباد،لا ہو ر،پشاور (سپیشل رپو رٹرز،92نیوز) عید الفطر کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کردیاگیا، قیدی اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے ۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کی مد میں ادا کئے ۔پنجا ب حکومت کی طر ف سے پنجا ب کی جیلو ں سے 123قید ی رہا کئے گئے ، قیدیوں کا23کر وڑ 66لا کھ جر ما نہ ادا کیا گیا ۔ کو ٹ لکھپت جیل میں تقر یب ہوئی جس میں وزیر قا نو ن راجہ بشا ر ت،وزیر جیل خا نہ جا ت زوار وڑائچ ،انصر ولید نیا زی ،اجمل چیمہ ،کر نل ہا شم ڈوگر ،آ ئی جی پنجا ب جیل خا نہ جا ت مر ز ا شا ہد سلیم بیگ ،ڈی آ ئی جی جیل خا نہ لا ہو ر ریجن وراولپنڈ ی ملک مبشر احمد خا ن سمیت سپر نٹنڈنٹ چو دھر ی اعجا ز اصغر نے شر کت کی ۔خبیرپختونخوامیں صوبہ بھر کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے لیے دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیاہے ۔البتہ اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو دہشت گردی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔