فیصل آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) خواتین بے پردگی کیس میں پولیس کی سنگین غفلت بے نقاب ہو گئی۔پیر 6 دسمبر کی صبح تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک میں ردی اکٹھی کرنیوالی 4 خواتین نے چوری کی واردات کی۔دکانداروں نے خواتین کو قابو کر کے 15 پر کال کی اور دوسری سی سی ٹی وی کیمطابق پولیس نے 8 بجکر 54 منٹ پر موقع پر پہنچ کر خواتین کو چوری کے الزام میں حراست میں لیا۔ لیکن ایک تیسری ویڈیو میں وہی خواتین 10 بج کر 25 منٹ پر دوبارہ جائے واردات پہنچ کر خود کو بے لباس کرتی ہیں اور مجمع لگاتی ہیں۔ آسیہ اور اس کی ساتھی خواتین نے خاتون رکن صو بائی اسمبلی کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اعتراف جرم کر نے کے بعد ایک بار پھر دکانداروں کو کپڑے اتارنے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن فراز احمد نے 92 نیوز کو بتایا ویڈیوز کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوایا جا رہا ہے۔