لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارہ اقرا عزیز نے خواتین کو خود مختار ہونے کے لئے باہمت ، ہنر مند،اور باصلاحیت ہونا چاہیے تاکہ خواہ کیسے بھی حالات ہوں زندگی میں انھیں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ،اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ خدانخواستہ کبھی مشکل پڑی تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرونگی ،میں خود دار انسان ہوں ۔اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ ‘انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی ۔