مکرمی ! میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ معاشرے میں خواتین کی حیثیت کی طرف متوجہ کروانا چاہتی ہوں۔ہر روز ہم خواتین و حضرات سے متعلق بے شمار خوفناک واقعات سنتے ہیں۔ ہر دوسرے یا تیسرے دن ہم خواتین پر حملہ کرنے کی خبریں سنتے ہیں۔خواتین کی حفاظت کرنا ہم شہریوں کا اولین فرض ہے۔کیوںکہ عورت ایک ماں، بہن ، بیوی اور بیٹی ہوتی ہیں۔جو پورے گھر کا نظام چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔لیکن بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس طرح کے واقعات خواتین کوبا اختیاربنانے کے تصور کو فروغ نہیں دے سکتے۔ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں عورتوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کی تعلیم دیتا ہے۔ لیکن جہالت کے اس دور میں خواتین حیوانوں ، وحشیوں کے تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔ اگر ہمارا معاشرہ عورتوں کا احترام نہیں کرتا تو کبھی بھی ترقی نہیں کر سکے گا۔لہٰذا میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ خواتین کوتحفظ فراہم کرے اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے سخت سے سخت قانون بنائے تا کہ ایسے بہیمانہ واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ ( عشرت فاطمہ بلاول ٹاؤن ، کراچی)