نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے کیرالہ ریاست کے سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ وہ خواتین کی مساجد اور مندروں میں داخلے کے حوالے سے قانون طے کریں گے ۔ عدالت نے 2018 ئمیں خواتین کے خصوصی ایام میں مندروں میں داخلے پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کا کہنا تھا کہ خواتین کے عبادت گاہوں میں داخلے کے معاملے پر 7 ججز پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔