اسلام آباد( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفورکاکڑ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ دعویٰ میں رد و بدل کے لئے مہلت دیتے ہوئے متفرق درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے متفرق درخواست پر کارروائی کے لئے سماعت3 جولائی تک ملتوی کر دی۔یادرہے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز میں خورد برد کا الزام عائد کرنے پر عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔