مکرمی! سر سید احمد خان کے ایک رفیق کار خواجہ الطاف حسین حالیؔ تھے ۔ جو اپنے وقت کے بے مثال شاعر ، نثر نگار اور نعت گو تھے۔ ان کی ایک نظم جس کو ’’مسدس‘‘ ـــکا نام دیا گیا ہے۔ ان کے انہی نادر خیالات کا نمونہ تھی جس میں انہوں نے اپنے پیغمبر اسلام کی مدح سرائی کی تھی ان کے بول آج بھی ہر مسلمان کی زبان پر ہیں۔افسوس کہ ان کی برسی کا دن پاکستان میںاس طرح گزر گیا کہ اس کی کسی کو خبر بھی نہ ہوئی۔ حکومتی اکابرین اور اپنے میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ ایسے عظیم انسان کی زندگی اور ان کے کارناموں سے عوام کو کما حقہٗ روشناس کرائیں۔ تاکہ وہ بھی ان کو اپنا بھر پور خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ (محمد یٰسین بھٹی، ملتان)