پشاور(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے موقع پرخیبر پختونخوا میں پہلی بارالیکشن کمیشن کی جانب سے خواجہ سرائوں کو ابزرور کارڈ جاری کئے گئے ، 25 خواجہ سراوں نے پشاور میں مختلف پولنگ اسٹیشز پر اپنی برادری کی رہنمائی کی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ، خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے موقع پر خواجہ سرائوں کی انتخابی عمل میں شریک کو یقینی بنانے اور خواجہ سراء کمیونٹی کی شکایت کاازالہ کرنے کیلئے 25 خواجہ سرائوں کو ابزرور کارڈ جاری کئے گئے جنھوں نے پشاور کے مختلف پولنگ سٹیشنز کے دورے کئے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابزرور کارڈ دینے کا مقصد خواجہ سرا ہراسمنٹ اور دیگر مسائل کو فوری طور پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنا تھا۔