نیویارک(نیٹ نیوز)ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ مائلی سائرس ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں۔رواں برس اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاپ گلوکارہ 26 سالہ مائلی سائرس اوران کے شوہر 29 سالہ اداکار لیامہیمس ورتھ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائلی سائرس کے تعلقات امریکی خاتون بلاگر کیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو مائلی سائرس کے جنسی رجحانات پر غلط فہمی ہوئی، اداکارہ ہم جنس پرست نہیں لیکن ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔مائلی سائرس نے آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بالغ خاتون ہونے کے ناطے اپنی مرضی سے کسی بھی پسندیدہ شخص کے ساتھ رومانس کر سکتی ہیں اور انہیں کیا غلط ہے کیا صحیح کا اندازہ ہے ۔مائلی سائرس کے مطابق خوبصورت خاتون کسی سے پیار کرتی ہے تو اسے بری عورت کہا جاتا ہے ۔