لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑے مشکل فیصلے کئے انہوں نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا۔اس پروہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں میزبان شازیہ اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کرنے والی کمیٹی میں ایجنسیاں بھی شامل تھیں،ملکی تاریخ میں پہلی کسی وزیراعظم نے اپنی ہی کابینہ کے خلاف ایکشن لیا ،ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ایڈوائزری بورڈ تمام تر ٹیکنیکل فیصلے کرتا ہے ، ان کے مطابق ہم ڈاکٹروں کو سامان فراہم کرتے ہیں ہم ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہیں پانچ روز قبل اسی پولیس نے ڈاکٹروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ڈاکٹرز کو ان کی ڈیمانڈ سے بڑھ کر سامان دیناچاہتے ہیں ہم نے 2ہزار پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں،صرف گوگلز کی کمی ہے یہ ہمارے پاس نہیں ۔وائی ڈی اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ ہم حکومتی لوگوں کو ایک ماہ سے سمجھا رہے ہیں لیکن بات ان کو سمجھ نہیں آرہی ، ایک بھی طبی کٹس نہیں ۔ لیاقت شاہوانی پورے میڈیا کے ساتھ ہسپتال میں آئیں اوردیکھیں کیا ملا ہے ۔ ڈاکٹروں کو سڑکوں اورہسپتالوں میں بھی مارا گیا ہے ،پولیس نے ہمارے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا۔چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے کہا کہ حکومت نے جو ریلیف پیکیج دیا ہے اس میں پلاٹ خریدنے کیلئے نہیں دیا اگرکوئی پلاٹ خریدتا ہے تواسے ایک خاص وقت میں اس پر کنسٹرکشن کرناہوگی۔ فکسڈ ٹیکس کا فائدہ گھر خریدنے والوں کو ہوگا۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پرائیویٹ سکول فیسیں کم کرنے سے صاف انکار ی ،ارب پتی لوگ مشکل وقت میں عوام کو کوئی ریلیف دینے کیلئے تیارنہیں ۔ ہم نے 90 سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے لیکن افسوس کی با ت ہے کہ رانا مشہود جب وزیرتعلیم تھے تو انہوں نے قانون سے سکول سیل کرنے کی شق نکال دی اگر میرے پاس یہ اختیار ہوتو میں تو سکول کوسیل کرونگا ۔ ہم فیصلے پر عمل کرکے دکھائیں گے ۔