لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہا ں 35برس تک خود ساختہ سیاستدانوں ، حکمرانوں ،بیورو کریٹس اور صنعتکاروں کی اکثریت نے ملک کو ہر سطح پر لوٹا اور اسے کمزور کر دیا۔ یہ بات سینئر صحافی ،تجزیہ کار اور متعدد تنظیموں کے عہدیدار جاوید یوسف نے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا کردار نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت رہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے کھربوں روپے کے مقروض ہیں ۔ سیاستدانوں کو جس انداز میں کرپٹ کرنے کے طریقے بتائے گئے وہ بھی نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریسی کے ذریعے یہاں پر غیر قانونی ، غیر آئینی اور ضابطوں کے خلاف کام کرائے گئے ۔ خود ساختہ سیاتدانوں اور ناجائز ذرائع سے کھربوں روپے بنائے اور مہنگی مہنگی گاڑیوں میں گھومنے والوں نے سیاسی مفاہمت کر کے بڑے بڑے گل گھلائے ہیں ۔