نیویارک( نیٹ نیوز) بلجیم کی ایک کمپنی ’’سکیبل‘‘ گزشتہ کئی سال سے بے حد مہنگا کپڑا بنا رہی ہے جو صرف امیر اور ارب پتی گاہکوں کے لیے ہوتا ہے ۔ اس کمپنی کا ایک برانڈ، جو ’’ڈائمنڈ چپ‘‘ کے نام سے مشہور ہے ، اتنا مہنگا ہے کہ اس کے ایک میٹر ٹکڑے (جس کا ارض ڈیڑھ میٹر ہوتا ہے ) کی قیمت 750 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 125,000 روپے رکھی گئی ہے ۔سکیبل کا دعوی ہے کہ ڈائمنڈ چپ کپڑے میں اون اور ریشم کے ساتھ ساتھ خوردبینی ہیرے بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ البتہ یہ کیسے کیا جاتا ہے ؟ اسے کمپنی نے اپنا کاروباری راز قرار دیا ہے ۔