کراچی(92 نیوزرپورٹ)نیب انکوائریزکے بعدخورشید شاہ کو ایک اورمشکل کاسامنا،ذرائع کے مطابق خورشید شاہ سے مستقل کئے گئے ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،تمام وزارتوں کے ملازمین سے متعلق فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی،خط کے مطابق عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق تمام تفصیلات آج تک فراہم کی جائیں،یہ تفصیلات انکوائری کمیشن کو بھیجی جائینگی،خورشید شاہ نظرثانی کمیٹی کے چیئرمین تھے ،کمیٹی نے عارضی اورڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کیاتھا۔