سکھر(بیورو رپورٹ)نیب کی جے آئی ٹی پی پی رہنما خورشید شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کیلئے سکھر پہنچ گئی، نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کو نیب دفتر میں خورشید شاہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔جے آئی ٹی ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن کریگی ، جے آئی ٹی ممبران میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفیٰ باجوہ ،نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر ابو الحسن کاشان شامل ہیں، جے آئی ٹی خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے قومی ادارہ صحت برائے امراض قلب بھی جائیگی ۔ سکھر پہنچ گئی