لاہور (پ ر ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ پر مارکیٹ میں عوام کو مہیا ہوں گی،رمضان میں روزہ داروں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کے لئے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے گا جس کا عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے جو عوام برداشت کررہے ہیں،مصنوعی مہنگائی کے ذ ریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے گی اور گرفتار کیاجائے گا، حکومت اور انتظامہ کو اشیاء خوردونوش کی مہنگائی پر جلد قابو پالے گی۔