لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس سٹیشن گرین ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان نے فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او روم،حوالات اور رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ریکارڈ کی تکمیل مکمل رکھنے پر محرر تھانہ گرین ٹاؤن ہیڈ کانسٹیبل رفاقت یوسفی کو شاباش، نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی اور خوش اخلاقی اولین ترجیح ہونا چاہیئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے رجسٹر 13 میں اپنے دورے کے حوالے سے تاثرات کا اندراج بھی کیا۔