کراچی(کامرس ڈیسک) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے بہاولپور میں ’ورلڈ ویمن انٹرپرینیئرز ڈے ‘ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ قرضوں کی فراہمی سے آگے بڑھتے ہوئے ، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا مقصد کاروباری خواتین کی اگلی نسل کو ایسی صلاحیتوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے جس سے ان کو اپنا پیسہ کمانے میں مدد مل سکے ۔ اس مقصد کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو کم سے کم وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار شروع کرنے کے لئے ان کو اہم مہارتیں سکھائیں گئیں۔ایک کامیاب مائیکرو انٹرپرینیور اور یوٹیوب کی مشہور شخصیت، شاہد حسین جویا نے مہمان اسپیکر کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر شاہد حسین جویا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، گھر میں، مصنوعات کی فروخت کا ایک بہت بڑا امکان موجود ہے ۔ 400 سے زائد خواتین نے سیشن میں حصہ لیا جہاں انہوں نے گھریلو اجناس جیسے صابن، شیمپو، وغیرہ بنانے کا طریقہ سیکھا۔اسپیکر نے سامعین کو کاروباری حکمت عملیوں کے ساتھ مارکیٹ کی فزیبلٹی تجزیہ کے ساتھ لاگت، مصنوعات کی ترقی، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم پر مکمل رہنمائی کے ساتھ ہدایت کی۔ ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ جہاں خواتین کو پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے ساتھ تجربہ فراہم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ سامعین میں نمونے بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس تقرے ب کا اختتام سوالات اور جوابات سے ہوا جس میں تمام خواتین نے دلچسپی دیکھائی۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’خوشحالی بینک خواتین کی مدد، ان کو بااختیار بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ خواتین کے انٹرپرینیورشپ ڈے سے متعلق یہ سیشن ہماری طویل عرصے سے جاری کاوشوں کا ایک حصہ ہے جس کی مدد سے وہ زیادہ مہارتیں سیکھ سکیں جو آمدنی حاصل کرنے میں استعمال ہوسکیں۔‘‘خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ،پاکستان میں موجود مائیکرو کاروبار ی خواتین کے لئے سہولت کار کی حیثیت سے کا م کرتا ہے وہ خواتین آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے معاونت کا خواہاں ہے ۔ ان اقدامات کے ذریعہ، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک خواتین کو دنیا میں آگے بڑھنے اور پیسہ کمانے میں مدد کرکے اپنی وراثت کو آگے بڑھارہا ہے ۔