لاہور( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سوال کا جواب گول کرگئے ، ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا جب نیب میں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی تو خوف خدا رکھنے والوں نے میری مدد کی اور میں ان کے پاس گیا۔جب شہبازشریف سے سوال کیا گیا وہ خیرخواہ( خوف خدا رکھنے والے )کون ہیں تو شہبازشریف اس سوال کا جواب گول کرگئے اور کہا کہ وہ وکیل بھی ہیں اور جج بھی۔ گول مول جواب